مقبوضہ جموں و کشمیر:مسلمانوں نے پنڈت خواتین کی آخری رسومات اداکیں

سرینگر 12 جولائی ( )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مودی کی فسطائی حکومت کی مسلم دشمن پالیسیوں کے باوجود کشمیری مسلمانوںنے مذہبی رواداری کی اپنی روایت کو برقراررکھتے ہوئے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں دو پنڈت خواتین کی آخری رسومات مشترکہ طور پرادا کردیں۔
ذرائع ابلاغ کی خبروں میں کہاگیا ہے کہ جیسے ہی دو کشمیری پنڈت خواتین چاند رانی اور کوشالی دیوی کے انتقال کی خبر علاقے میں پھیلی، مقامی مسلمان آخری رسومات کی ادائیگی میں پنڈت خاندان کی مدد کے لئے جمع ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق میت کونذرآتش کرنے کے لئے لکڑیاں جمع کرنے سے لے کر شمشان گھاٹ پہنچانے مقامی مسلمانوں نے سوگوار پنڈت خاندان کی مدد کی۔ خواتین کے رشتہ داروں نے بعد میں ان کو نذر آتش کردیا۔