شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جاۓ گا : الطاف احمد بٹ

سرینگر جولاٸی 05.جموں کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیرمین الطاف احمد بٹ نے شہداۓ راجپورہ پلوامہ کے شہدا ٕ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ یہ شہدا ٕ ریاست جموں کشمیر کی آزادی اور اسلام کی سربلندی کے لۓ اپنا گرم گرم خون پیش کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم ان شہدا ٕ کے مشن کی تکمیل کے لۓ خود کو وقف کریں اور منزل کے حصول کے لۓ اپنا سفر جاری رکھیں
ادھر سالویشن مومنٹ نے جماعت اسلامی سرینگر کے سابق امیر محمد رمضان فلاحی کی اہلیہ کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوۓ مرحومہ کی جنت نشینی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لۓ دعا کی ۔اس موقہ پر پارٹی کے صدرضلع سرینگر معراج الدین ۔مولوی محمد شفیع اور توقیر احمد نے برتھنہ جاکر تعزیت پیش کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لۓ دعا کی