
مقبوضہ جموں و کشمیر : حریت پسند عبدالرشید شیگان دوبارہ گرفتار
سرینگر05جولائی( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میںبھارتی پولیس نے حریت پسند عبدالرشیدشیگان( Shigan)کو دوبارہ گرفتار کرلیا ہے جنہیںگیارہ سال کی غیر قانونی نظربندی سے ایک ماہ قبل ہی رہاکیاگیا تھا ۔
سرینگر کے علاقے بٹہ مالو کے رہائشی عبدالرشید کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر کے ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرکے انہیں کپواڑہ سب جیل منتقل کردیاہے ۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے میڈیا سے گفتگو میں عبدالرشید شیگان کی دوبارہ گرفتاری پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے پولیس کے اس اقدام کو بلا جواز اور غیر قانونی قراردیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک جیل میں نظربند رہنے کے بعد عدالت نے انہیں بے گناہ قراردیتے ہوئے رہاکیا تھااور اب ان کی دوبارہ گرفتاری قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموںوکشمیر لاقانونیت اور بھارت کے غاصبانہ تسلط کی وجہ سے کوئی بھی محفوظ ہے ۔