کشمیر ہاوس صدر ہال اسلام آباد میں”بانگ“ کتاب کی تقریب رونمائی

اسلام آباد( ) آج کشمیر ہاوس صدر ہال اسلام آباد میں”بانگ“ کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی۔
کتاب کے مصنف اسیر حریت اور ایشیاء کے طویل ترین قیدی ڈاکٹر قاسم فکتو جو کہ گزشتہ 29 سال سے ہندوستان کی جیل میں ہیں۔بانگ کے علاوہ ڈاکٹر قاسم فکتو 19 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔تقریب کےمہمان خصوصی صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان تھے۔ سینٹیر مشاہد حسین سید،سینٹر عرفان صدیقی اور ولید رسول نے شرکت کی پروگرام کی میزبانی ڈاکٹر مجاھد گیلانی صدر کشمیر یوتھ الائنس اور ڈاکٹر قاسم فکتو کے بھانجے نے کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پہ ڈاکٹر قاسم فکتو کا کیس لڑا جائے سینٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیر کے کیس کو مذید مضبوطی سے لڑنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مجاھد گیلانی اور احمد بن قاسم نے کہا کہ ڈاکٹر قاسم اور اسیران ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ہمارا تعلق ان سے کتابوں کے ذریعے سے قائم رہا۔صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب ایک مکالمہ کے طور پہ پڑھائی جانی چاہئے ہم پاکستان کے ساتھ ہیں جو کشمیروں کا وکیل ہے۔پروگرام کے آخر میں عرفان صدیقی نے اعلان کیا سینٹ ایچ ای سی کو خط لکھے گی تاکہ یہ کتاب نصاب کاحصہ بن سکے۔پروگرام میں ڈاکٹر عبداللہ خلیل،چوہدری آصف سیف،رضی طاہر ،ڈاکٹر عامر زادہ،عدنان اسحاق ،چوہدری طیب،عمر بٹ اور ڈاکٹر ثوبیہ و دیگر نے شرکت کی