جموں میں بھارتی ائر فورس سٹیشن پر ڈرون دھماکوںکی تحقیقات ”این آئی اے“ کرے گی

جموں 30جون( ) بھارتی تحقیقاتی ادارہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے) بھار ت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں جموں میں بھارتی ائر فورس کے سٹیشن پر ڈرون حملوں کی تحقیقات کرے گی ۔  این آئی اے کے ترجمان نے جموںمیںجاری ایک بیان میں کہا کہ تحقیقاتی ادارے نے27جون کو جموں ستواری میں ائر فورس کیمپس کے احاطے میں ہونے والے دو دھماکوں کی تحقیقات کا عمل وزارت داخلہ کے حکم پر اپنے ہاتھ میں لیا ہے۔انہوںنے کہا کہ این آئی اے نے اس حوالے سے نیا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ائر فورس سٹیشن پر پانچ منٹ کے وقفے سے دو دھماکے ہوئے تھے ۔ ذرائع ابلاغ کی خبروںمیں کہا گیا تھا کہ بھارتی ائر فورس سٹیشن پر حملے کے لیے دو ڈرونز کا استعمال کیا گیا ۔ دھماکوںکے باعث ائر فورس کے دو ااہلکار زخمی ہو گئے تھے اور ایک عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔