سرینگر:بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں ایک نوجوان شہید کر دیا

سرینگر25جون( ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاںمیں ایک نوجوان کوشہید کر دیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے ہانجی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔