متنازع بیان ، ایاز صادق کے خلاف لاہور کی مختلف شاہراہوں پر بینرز آویزاں

لاہور : متنازع بیان پر ایازصادق کے خلاف لاہور کی مختلف شاہراہوں پربینرز لگ گئے، جس میں ایازصادق کوپاکستان کا میر صادق اور میر جعفر قرار دیتے ہوئے ان کے‌ خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کی جانب سے متنازع بیان کے بعد لاہورکی مختلف شاہراہوں پر ان کیخلاف بینرزلگ گئے ، بینرز اور اسٹیمرز  ایازصادق کے حلقےکی عوام کی جانب سےلگائےگئے۔

بینرزپرایازصادق کوپاکستان کامیرصادق اورمیرجعفر قرار دیا گیا ہے اور ان کےخلاف کارروائی کا مطالبہ بھی درج ہیں جبکہ بینرز پر ایازصادق کے ساتھ نریندر مودی  اور ابھی نندن کی بھی تصاویر آویزاں ہیں۔

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے گھر کے باہر گھٹیاقسم کے بینرز لگانے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان سابق سپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق کے گھر کے باہر گھٹیاقسم کے بینرز لگانے کی شدید مذمت کرتا ہے، صوبائی وزیرعلیم خان کی جانب سے ہر حرکت کی ہرگز توقع نہیں کی جاسکتی تھی۔

علیم خان نے سردار ایاز صادق سے تین مرتبہ الیکشن میں عبرتناک شکست کھانے کی وجہ سے ایسی شرمناک حرکت کی، صوبائی وزیر کی یہ حرکت سیاسی کارکنوں کو اشتعال دلانے کی گھنوﺅنی سازش ہے، اشتعال انگیز بینرز فی الفور اتارے جائیں۔