مقبوضہ جموں و کشمیر: بھارتی پولیس کے اہلکارکو گولی مارکر ہلاک کردیاگیا

سرینگر 23 جون ( ) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے منگل کی شام کوسرینگر کے علاقے نوگام میں بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔
نامعلوم مسلح افراد نے نوگام کے علاقے کانی پورہ میںبھارتی پولیس کی سی آئی اے ونگ سے تعلق رکھنے والے ایک انسپکٹر پرفائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ زخمی افسر کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا ۔ ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ کنولجیت سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس اہلکار ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوچکا تھا۔