مقبوضہ کشمیر میں مزید 12افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں اس طرح کرونا وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4127ہوگئی ہے
سری نگر( ) مقبوضہ کشمیر میں مزید 12افراد کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ اس طرح کرونا وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4127ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 45ہزار 863ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 635افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں اور اس طرح مثبت کیسوں کی شرح 1.3فیصد رہی جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 9ہزار 361تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 635افراد متاثر ہوئے جن میں 193جموں جبکہ 442کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 442متاثرین ہیں۔ ادھر پولیس نے کرونا ایس او پیز کے نام پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے دوایف آئی آر درج کر لی ہیں وادی بھر میں 3865 افراد سے 5,72,435 روپے جرمانہ وصول کیا۔جموں و کشمیر میں کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے ریل سروسز کی معطلی میں 23 جون تک توسیع کردی گئی ہے