بین الاقوامی برادری مسئلہ جموں کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے عبدالصمد انقلابی مسلہ کشمیر نظر انداز کرکے پاکستان بھارت مذاکرات کی تجویز مسترد کرنے پر پاکستان کا شکریہ

سری نگر( ) اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے مسلہ کشمیر نظر انداز کرکے پاکستان  بھارت مذاکرات کی تجویز مسترد کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے وزیر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ مسئلہ جموں کشمیر کو میز پر رکھے بغیر  پاکستان بھارت  مذاکرات بے معنی اور غیرحقیقت پسندانہ ہوں گے لہذا جب تک مسئلہ جموں کشمیر بات چیت کے ایجنڈے میں نہیں ہوگاپاکستان بھارت مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ پیر عبدالصمد انقلابی نے  مملکت خداداد پاکستان کی حکومت اور پاکستانی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مذاکرات کے خلاف نہیں ہیں اور نہ ہی مذاکرات کی بھیک مانگتے ہیں لیکن نیک نیتی کے ساتھ ہم نے بھارت کے سامنے مذاکرات کی پیشکش کی تھی ۔۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے مسئلہ جموں کشمیر کو باہمی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ازحد کوششیں کی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مسئلہ جموں کشمیر کو حل نہیں ہوا کیا وجہ ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ مسئلہ جموں کشمیر کو حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ چیئرمین نے سرینگر نوگام میں شہید ہوئے اذیر اشرف ڈار ولد محمد اشرف ڈار ویندینا میلہورا زینہ پورہ شوپیاں کو بہترین اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا جموں کشمیر نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا۔