سرینگر کے مضافات میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا تلاشی مہم کے دوران عزیر اشرف ڈار نامی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا

سری نگر( )  بھارتی فوج نے سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام واگورہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج  نے بدھ کے روز نوگام واگورہ میں محاصرے اور تلاشی مہم کے دوران عزیر اشرف ڈار نامی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔   اس سے قبل بھارتی فورسز نے واگورہ نوگام علاقے کو گذشتہ شب محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔پولیس حکام نے دعوی کیا ہے کہ عزیر اشرف ڈار   فورسز سے مقابلے میں مارا گیا ۔ بھارتی فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے