
عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے، یوسف نقاش تنازعہ کشمیر کا پائیدار اور باوقار حل سلامتی کونسل کی قرارداوں پرعملدرآمد میں مضمر ہے
سری نگر( )جموںوکشمیر میںاسلامک پولیٹکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کہا ہے کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے پورے کرے۔ سری نگر میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 5اگست 2019 کو بھارت کی طرف سے کشمیریوںکی مرضی کے برعکس کئے گئے یکطرفہ اور ظالمانہ اقدامات سے علاقے کی صورتحال مزید سنگین اورخطرناک ہوگئی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اقدمات نہ صرف عالمی سطح پر تسلیم شدہ کشمیریوں کے حق خودارادیت اور انسانی حقوق بلکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادں کی بھی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا پائیدار اور باوقار حل سلامتی کونسل کی قرارداوں پرعملدرآمد میں مضمر ہے۔انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر کے حل سے خطے میں امن وخوشحالی کا نیا باب شروع ہوگا۔ علاقے کی غیر یقینی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر کے حل نہ ہونے اور مسلسل قتل وغارت سے ایٹمی ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ تنازعہ کشمیر کی وجہ سے نہ صرف کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اس سے دو ایٹمی طاقتیں پاکستان اور بھارت اسلحے کی دوڑ میںشامل ہوگئی ہیں اوریہ تنازعہ ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔