مقبوضہ کشمیر میںہر شعبے میں کشمیریوں کو نکال کر غیر کشمیریوں کوبھرتی کیاجارہا ہے خواجہ فردوس بھارتی فسطائی حکومت اسرائیلی طرز پر کشمیریوں کوپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنا چاہتی ہے

سری نگر( )ڈیموکریٹک پولٹیکل موومنٹ کے چیئرمین خواجہ فردوس نے  کہا ہے کہ بھارتی فسطائی حکومت اسرائیلی طرز پر جموںو کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے کشمیری عوام کو نہ صرف اپنی ہی سرزمین سے بے دخل کرنا چاہتی ہے بلکہ ہر شعبے میں کشمیریوں کو نکال کر غیر کشمیریوں کوبھرتی کیاجارہا ہے۔خواجہ فردوس نے ینگر میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب  میں کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا ۔کے پی آئی کے مطابق  انہوں نے عالمی برادی اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کو متعلقہ قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر مزید قابض فوج تعینات کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کشمیریوںکی تحریک آزادی کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے حصول کی تحریک سے ہرگز دستبردار نہیں ہونگے کیونکہ بھارتی تسلط کے خلاف انہوںنے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب کشمیرمیں آزادی کاسورج طلو ع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی حکومت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 5اگست 2019 کو جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی تھی اور اب مقبوضہ علاقے میں ایک اور کارروائی کی تیاریاںکی جارہی ہیں۔ اجلاس میں جموںو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیاگیا اورگزشتہ دنوں سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں چیئرمین خواجہ فردوس کے علا وہ جنرل سیکرٹری پیر ہلال احمد ،چیف آرگنائزر محمد شعیب، سینئر رہنما شکیل احمد بٹ ، سجاد احمد بیگ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔