مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے مزید 11افرادفوت ہوگئے۔ کرونا وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4101تک پہنچ گئی ہے

سرینگر( ) مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس سے  مزید  11افرادفوت ہوگئے۔  اس طرح  کرونا وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4101تک پہنچ گئی ہے۔جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 44ہزار980ٹیسٹ کئے گئے جن میں  سے 1184افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 2ہزار 651ہوگئی ہے۔کے پی آئی  کے مطابق  منگل کو جموں و کشمیر میں مزید 1184افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جن میں 421جموں جبکہ 763کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔لداخ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا پھیلا ئو جاری ہے ۔  61نئے  کرونا  کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 19258تک پہنچ گئی ہے۔ کرگل میںمتاثرین کی تعداد 3346تک پہنچ گئی ۔  گزشتہ سال سے لداخ میںکورونا سے اموات کی تعداد 195تک پہنچ گئی ہے جن میں سے لیہہ میں 141جبکہ کرگل میں 54متاثرہ مریضوںکی موت ہوئی ہے۔کشمیر میں 13ماہ کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 9لاکھ 43ہزار 653آر پی ٹی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 89ہزار767مثبت آئے ہیں اور اسطرح آرٹی پی سی آر ٹیسٹوں میں مثبت کیسوں کی شرح  9.5فیصد رہی ہے