بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں، کارپنٹرگرفتار

سرینگر 08 جون ( ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع بڈگام میں ایک کارپنٹر کو گرفتارکرلیا اوراسے تفتیش کے لئے ٹار چرسینٹر منتقل کردیا۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے پیٹھ زنیگام میںمحاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک مکان میں گھس کر گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی اورمکینوں کو ہراساں کیا۔ تاہم انہیں کوئی قابل اعتراض چیز نہیں ملی۔فوجیوں نے ایک کارپنٹر کو گرفتار کیا جس نے اپنے گھر کے اندر ایک سٹور بنایاتھا اور اسے تفتیش کے لئے ایس او جی کیمپ میں منتقل کردیا۔
دریں اثنا ءبھارتی فوجیوں نے شوپیان ، بڈگام ، بارہمولہ اور پلوامہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کاروائیاں شروع کی ہیں۔