نئی دہلی ہائی کورٹ نے محبوبہ مفتی کے مقدمے کی سماعت30 ستمبر تک ملتوی کر دی منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن کو روکنے کا مطالبہ

نئی دہلی() نئی دہلی ہائی کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے مقدمے کی سماعت30 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے  ۔نئی دہلی ہائی کورٹ نے منگل کومحبوبہ مفتی پر منی لانڈرنگ کے سلسلہ میں ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن کو روکنے کے مطالبے پر سماعت کی ۔ چیف جسٹس ڈی این پٹیل کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ سماعت میں محبوبہ مفتی کو منی لانڈرنگ کے الزام میں ای ڈی کے جاری کردہ نوٹس میں  بطور ملزم یا گواہ پیش ہونے کی ہدایت کی تھی ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی کسی معاملے میں ملزم نہیں ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی جرم کیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد جب سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ انہیں اور ان کے خاندان کے افراد کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔درخواست میں محبوبہ نے منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 50 کو چیلنج کیا ہے۔ای ڈی منی لانڈرنگ ایکٹ کے سیکشن 50 کے تحت کسی کو بھی سمن جاری کرتا ہے۔ ہر شخص ای ڈی کے سمن کا جواب دینے کا پابند ہے، اگر اس نے جواب نہیں دیا تو اسے سزا دی جا سکتی ہے۔