مقبوضہ کشمیر میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 23اموات جموں و کشمیر میں بلیک فنگس سے 23افرا متاثر ہوگئے ہیں 4کی موت واقع ہو گئی ہے

سری نگر :  مقبوضہ کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران  کرونا وائرس سے مزید 23اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح  کرونا وائرس سے  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4074ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے50 ہزار 253 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 1440 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 338جموں جبکہ 1102 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیںا۔سطرح جموں و کشمیر میں  کرونامتاثرین کی تعداد  300490ہوگئی ہے۔جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد114889ہوگئی ہے جبکہ وادی  میں متاثرین کی مجموعی تعداد185601ہوگئی ہے۔ دریں اثناجموں و کشمیر میں بلیک فنگس سے 23افرا متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 4کی موت واقع ہوئی ہے۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق متاثرین میں 21جموں جبکہ 2کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں کے 21متاثرین میں ضلع جموں میں 11 افراد فنگس سے متاثر ہوئے جن میں 4مشتبہ اور7مصدقہ  کیسز ہیں  جموں ضلع کے 11متاثرین میں ایک فوت جبکہ 10زیر علاج ہیں۔ کمشنر صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر شفقت خان نے میڈیا کو بتایا کہ 8معاملات کی رپورٹیں ابھی آنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا  بلیک فنگس میںکوئی نئی بیماری نہیں ہے اوریہ عام دنوں میں بھی لوگوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انہوں نے کہا  یہ فنگس کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کو نشانہ بناتا ہے ،جنکے خون میں شوگر کی مقدار کافی زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلیک فنگس معاملات پر بھی محکمہ صحت نظر رکھے ہوئے ہیں