مقبوضہ کشمیر میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.5 ریکارد کی گئی ہے

سری نگر : مقبوضہ جموں وکشمیر میں صبح سویرے زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ا زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.5 ریکارد کی گئی ۔ جنوبی کشمیر، ریاسی اور اس سے ملحقہ جموں علاقہ کے اضلاع میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کا مرکز ریاسی ضلع کے کٹرہ قصبہ سے 82کلومیٹر مشرق میں زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔