جنوبی کشمیر میں ایک پر اسرار دھماکے میں 7افراد زخمی ہو گئے فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی

سری نگر :  جنوبی کشمیر میں  ایک پر اسرار دھماکے میں 7افراد زخمی  ہو گئے ہیں ۔ بس اسٹینڈ ترال میں گزشتہ روز پراسرار دھماکہ ہوا ، جس کی زد میں آکر 7 شہری زخمی ہوئے۔ اس واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے ۔ادھر جموں کے راجوری علاقے میں  گزشتہ رات ایک سرپنچ  سشما کماری کے گھر کے قریب کم شدت کا دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی وجہ سے دو موٹر سائیکلوں کیساتھ ساتھ دیگر ساز و سامان کو بھی کچھ حد تک نقصان پہنچا۔