مقبوضہ کشمیر، 32سالوں میں 904 بچے شہید1 لاکھ7 ہزار بچے یتیم ہوگئے بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی متاثر ہوئی ہے ۔ ان کارروائیوں میں پچھلے 32 سالوں میں 904  بچے شہید1 لاکھ7 ہزار821 بچے یتیم ہوگئے ۔ بھارتی فوجی آپریشنوں کی وجہ سے  بچے نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا کر رہے ہیں ایک رپورٹ کے مطابق  یکم جنوری 1989 سے جون 2020 تک  بھارتی فوج  کے ہاتھوں شہید ہونے والے 95،ہزار791 کشمیریوں میں 904 بچے شامل تھے۔  اس عرصے کے دوران 1 لاکھ7 ہزار821  یتیم ہوگئے ۔ بھارتی فوج کی طرف سے  شہریوں کے خلاف پلٹ گن کے استعمال سے  لڑکیوں سمیت درجنوں نوجوان لڑکوں کی بینائی متاثر ہوئی ہے ۔2008 کے بعد سے چھروں والی بندوق کے استعمال سے  نوجوان اسکول لڑکوں اور لڑکیوں سمیت ہزاروں افراد زخمی ہوگئے تھے 20 سال سے کم عمر کی لڑ کیاں اور لڑکے بھی  فوجی آپریشنز میں مارے گئے  جبکہ ان میں سے ایک بڑی تعداد کو مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں کالے قوانین کے تحت غیر قانونی  قیدکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔