
گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار با وقار اور باوسائل نظام حکومت دیا جائے : عبدالرشید ترابی
بند کمروں میں آئینی اصلاحات جیسے نازک امور بجا لانے کی بجائے ریاست کے متعبر اداروں ،اہل دانش کی مجالس میں زیر بحث لایا جائے،این ٹی ایس اشتہار منسوخی کے حوالے سے عبدالرشید ترابی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر تعلیم نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ این ٹی ایس ختم نہیں کیا بلکہ عدالتی کارروائی کے پیش نظر نیا اشتہار شائع کیا جائے گا
مظفرآباد(پ ر) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک با اختیار با وقار،باوسائل نظام حکومت کے قیام کے لیے قرارداد پیش کردی ،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان تاریخی طور پر ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے پوری ریاست کی متنازعہ حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور حکومت پاکستان کے موقف کی رو سے مسلمہ ہے ،اس لیے وہاں کے سٹیٹس کے حوالے سے فیصلہ کرتے وقت،ان تاریخی حقائق کو پیش نظر رکھا جائے اور تحریک آزادی کشمیر کے اس انتہائی نازک مرحلے پر کوئی ایسی بے تدبیری نہ کی جائے جس کے نتیجے میں تقسیم ریاست کے بھارتی موقف کو تقویت ملے یا بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور کشمیریوں کا تاریخی موقف مجروح ہو ، ایسے فیصلے کرتے وقت قائدین حریت کانفرنس،کشمیری قیادت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے ،بند کمروں میں آئینی اصلاحات جیسے نازک امور بجا لانے کی بجائے ریاست کے متعبر اداروں ،اہل دانش کی مجالس میں زیر بحث لایا جائے ، گلگت بلتستان کے عوام کو آزادجموں وکشمیر طرز کا نظام حکومت دئیے جانے کے ساتھ ساتھ ریاست کے دونوں آزاد حصوں کو مشترکہ صدر ،سپریم کورٹ اور کونسل کے ذریعے باہم مربوط کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کا اہتمام کیا جائے ،اس سلسلے میں ایک عادلانہ اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے دونوں خطوں کو زیادہ با اختیار با وسائل بنایا جائے تا کہ بھارتی حکمت عملی کا موثر تدارک ہو سکے ۔دریں اثناء این ٹی ایس کے خاتمے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا کہ موجودہ حکومت کی چار سالہ کارکردگی میں سب سے اہم کارنامہ NTSکے تحت ہونے والے میرٹ پر ہزاروں تعلیم یافتہ ریکروٹمنٹ جس کے نتیجہ میں نظام تعلیم میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ لاکھوں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا نظام پر اعتماد معاشرے کے تمام طبقات نے اس پیش رفت کی تحسین کی لیکن محکمہ تعلیم کی طرف سے این ٹی ایس کے ایک اشتہار کی منسوخی سے معاشرے بالخصوص تعلیم یافتہ نوجوانوں میں شدید تشویش کی لہر پیدا ہوچکی ہے جس کے ازالے کے لیے وزیر ایلمنٹری و سکینڈری کی طرف سے موثر وضاحت کا اہتمام ہو نا چاہیے ۔اس پر وزیر تعلیم نے یقین دہانی کروائی کہ NTSختم نہیں کیا عدالتی کارروائی کے پیش نظر نیا اشتہار دیا جائے