محمد اکرام کی اشفاق حسین کے کونسلر منتخب ہونے کے بعد راجہ راشد صاحب اور راجہ نوید صاحب کے ہمراہ ملاقات

محمد اکرام کی اشفاق حسین کے کونسلر منتخب ہونے کے بعد راجہ راشد صاحب اور راجہ نوید صاحب کے ہمراہ ملاقات

راجہ راشد صاحب اور راجہ نوید صاحب نے اشفاق حسین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارک باد دی ۔ اشفاق حسین نے راجہ نوید صاحب اور راجہ راشد صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھائیوں نے جس محنت سے میری انتخابی مہم چلائی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اس پہ میں آپکا مشکور و ممنون ہوں ۔انشاءاللہ پیٹربراہ۔ سٹی کونسل میں اپنے شہر کی تمام کمیونٹیز اور بالخصوص ڈوگزتھورپ وارڈ کے مکینوں کے ہر طرح کے مساہل کے حل کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا ۔ اشفاق حسین نے مزید کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ہماری کمیونٹی میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے اب عوام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انکے مسائل کے حل میں کون کتنا مخلص ہے اور وہ اپنی کمیونٹی کو کھبی بھی مایوس نہیں کریں گے ۔ اشفاق حسین نے مزید کہا کہ انہیں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بے پناہ سپورٹ کیا جس پہ وہ پیٹربراہ کمیونٹی کے شکر گزار ہیں
ریلف کے کاموں کے حوالے سے شہرت پانے والے اشفاق حسین نے کہا کہ وہ اب اس میں مزید تیزی لائیں گے ۔ اور کونسل میں بے گھر افراد کو رہائشی سہولیات کی فراہمی کےلئے بھی اپنا کردار ادا کرینگے