غیر ملکیوں کے نہ آنے پر پی ایس ایل پاکستانی کرکٹرز کیساتھ مکمل ہوگی
بقیہ 4 میچز کرواکر ٹورنامنٹ نومبر میں مکمل کیا جائیگا، چیئرمین احسان مانی کی گورننگ کونسل میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو یقین دہانی
لاہور پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہ آئے تو پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ فائیو میچ کرائے جائیں گے۔ ایک فرنچائز کی جانب سے یہ غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان سپر لیگ فائیو کے بقیہ چار میچ نہیں ہوں گے اور ملتان سلطانز کو فاتح قرار دے دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گذشتہ ماہ پی ایس ایل گورننگ کونسل میٹنگ میں فرنچائز مالکان کو یقین دلایا تھا کہ بقیہ چار میچ کراکر ٹورنامنٹ نومبر میں مکمل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی دو فرنچائز نے ابھی اتک اپنے بقایا جات ادا نہیں کئے ہیں۔ پی سی بی کے پاس ان کی گارنٹی منی کیش کرانے کا آپشن موجود ہے۔جبکہ اگلے ماہ تمام چھ فرنچائز کو سالانہ فیس دوبارہ ادا کرنا ہوگی۔ دوسری جانب پی سی بی نے پی ایس ایل کے ڈیجیٹل حقوق ایک ویب سائٹ کو دیئے تھے ۔ وہ ویب سائٹ اب دیوالیہ ہوچکی ہے اور اسے پی سی بی کے بھی کروڑوں روپے ادا کرنا ہیں۔

via urdupoint news