شہید عبدالغنی بٹ اور دیگر شہداۓ کرام کو خراج عقیدت ۔الطاف احمد بٹ

اسلام آباد: سینئر حریت رہنما اور چیئرمین جے کے سالویشن موومنٹ الطاف احمد بٹ نے شہید عبدالغنی بٹ کو ان کی ۱۶ ویں یوم شہادت پر یاد کرتے ہوۓ انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ رواں تحریک آزادی اور دبے کچلے معاشرے کی تعمیر وترقی کے لئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے الطاف احمد نے کہا کہ تحریک آزادی اور تعمیر سماج کے لئے ان کی قابل قدر خدمات کے لۓ اُن کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔
انہوں نے موصوف کی سماج اور تحریک آزادی کے لۓ ان کی گراں قدر خدمات کو یاد کرتے ہوۓ کہا کہ شہید عبدالغنی بٹ ایک معروف اور نامور سماجی کارکن تھے اور زندگی بھر غریب اور محروم افراد کی اعانت و دادرسی کے لۓ پرجوش اور پرعزم رہے۔اس موقع پر بٹ نے شہید لطیف چاچا کو ان کی 31 ویں برسی پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ رواں تحریک آزادی
کے بانی ارکان میں سے تھے ۔

ہفتہ یوم شہادت کے سلسلے میں چیئرمین جے کے سالویشن موومنٹ الطاف احمد بھٹ نے ممتاز حریت رہنماؤں میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبد الغنی لون کے ساتھ ساتھ ان کی شہادت کی برسی پر حوول قتل عام کے متاثرین کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

الطاف احمد بٹ نے اپنے بیان میں شہید محمد اسماعیل بٹ , محمد مقبول الٰہی، احمد حسن، صدیق صالح، عمر جان، سہیل کوچھے، محمد یوسف وانی المعروف عرفان، عبدالقیوم شیخ، اشرف کوچھے ،فاروق بساطی اور دیگر شہدإ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔
ترجمان جے کے سالویشن موومنٹ