مقبوضہ کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ50ہزار238ہو گئی کرونا سے متاثر 8 افراد جاں بحق ہوگئے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2071ہوگئی

سری نگر : مقبوضہ جموںو کشمیر میں کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ50ہزار238ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز کرونا وائرس  سے متاثر 8 افراد جاں بحق  ہوگئے  جس کے نتیجے میں مرنے والوں کی  مجموعی تعداد 2071ہوگئی ہے۔کے پی آئی  کے مطابق ۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے   39 ہزار 256 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں  2030افراد کی رپورٹیں  مثبت آئی ہیں۔کرونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ50ہزار238ہے۔  کرونا ٹسٹ مثبت قرار دئے گئے 1086افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 647، بارہمولہ میں 136، بڈگام میں 119، پلوامہ میں 57، کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں 36، بانڈی پورہ میں 21، گاندربل میں 16، کولگام میں 35 اور شوپیان سے 13افراد تعلق رکھتے ہیں۔