
ا قوام متحدہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کااحتساب کرے، وحدت اسلا می قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں جاری ظلم و تشدد اورقتل عام کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے
سری نگر : تحریک وحدت اسلا می نے کہا ہے کہ ا قوام متحدہ اور عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کااحتساب کرے ۔تحریک وحدت اسلا می کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں کو اپنی جدوجہدآزادی جاری رکھنے سے روکنے کیلئے انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی دھجیاں اڑا رہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میںجاری ظلم و تشدد اورقتل عام کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے اور حریت پسند کشمیریوں کو خوف زدہ اورہراساں کرنے کیلئے شیر خوار بچوں، خواتین اور معمر افراد کو خاص طورپر ہدف بنایاجارہا ہے ۔کے پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیری خواتین پر بھی ظلم و تشد دکے پہاڑ توڑ رہی ہیں اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر کالے قوانین کے تحت گرفتارکیا جا رہاہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھارتی حکومت کے نام متعدد مراسلوں میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیاہے۔ تاہم مودی حکومت نے ایک بھی مراسلے کا جواب نہیں دیا جو اسکے غرور اور ہٹ دھرمی کا واضح ثبوت ہے۔انہوںنے کہا کہ قابض بھارتی انتظامیہ جموںوکشمیر میں انسانیت کے خلاف اپنے جرائم دنیا سے چھپانے کیلئے مقبوضہ علاقے میں صحافیوں کے خلاف بھی اپنا گھیرا روز بہ روز تنگ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو محاصرے اور تلاشی کی نام نہاد کارروائیوں کی رپورٹنگ کرنے سے روکنے کا تاز ہ حکمنامہ صحافتی آزادی پر ایک بڑا حملہ ہے۔ تحریک وحدت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کااحتساب کرے ۔