جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ کے رہنماء عبدالروف خان کا بھتیجا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے

اسلام آباد ( ) جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ کے رہنماء عبدالروف خان کا بھتیجا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے نماز جنازہ میں جموں وکشمیرسالویشن مومنٹ اور وائس آف ویکٹمز کے رہنمائوں کے ساتھ ساتھ علاقہ بھر کی اہم سیاسی و سماجی شخصییات نے شرکت کی ہے اپنے تعزیتی پیغام میں
چیئرمین جموں وکشمیرسالویشن مومنٹ الطاف احمد بٹ او دیگر عہدیدران نے جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ کے رہنماء عبدالروف خان کے بھتیجے ارسلان خان کی اچانک وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کرتے ہوئے انکے درجات بلند فرمائیں اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے