رمیز راجہ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مشورہ دے دیا

سابق کپتان ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے سفید بال کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں جس میں وہ بہتر ہیں :سابق کپتان

کراچی  سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوکر صرف محدود اوورز کے میچزپر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے مستقبل قریب میں سرفراز کو ٹیسٹ ٹیم میں موقع ملتا ہوا دکھائی نہیں دیتا، ویسے بھی ان کی سکواڈ میں موجود محمد رضوان پر دباؤ بڑھا رہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں ٹیسٹ میچز میں بینچ پر بھی نہیں بیٹھنا چاہیے۔سرفراز ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیتے ہوئے سفید بال کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں جس میں وہ بہتر ہیں۔پہلے ٹیسٹ میں سرفراز کے ساتھی پلیئرز کو پانی پلانے اور جوتے لے جانے کے حوالے سے رمیز راجہ نے کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں، ویسٹ انڈیز سے دوسرے ٹیسٹ میں جب جیمز اینڈرسن نہیں کھیلے تو وہ بھی ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلاتے ہوئے دکھائی دیے، مگر پاکستانی کرکٹ کلچر میں ایسی چیزوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا،خاص طور پر جب کوئی سابق کپتان ہو۔