دانت برش نہ کرنے والے افراد جان لیوا موذی مرض میں‌ مبتلا ہوسکتے ہیں، تحقیق

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ دانت برش نہ کرنے والے افراد کو  منہ اور پیٹ کے کینسر لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے۔

امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ دانت برش کرنا نہ صرف صحت کے لیے اچھا ہے بلکہ جو لوگ یہ کام دن میں ایک بار بھی نہیں کرتے وہ موذی مرض کینسر سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق جن لوگ نے بیس سال یا اُس سے زائد عرصے تک دانت نہیں مانجے وہ منہ یا پیٹ کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئے۔

مزید پڑھیں: کیا دانت برش کرکے کرونا سے بچا جاسکتا ہے؟

ماہرین کے مطابق دانت صاف نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھوں کی بیماری ہوتی ہے جو منہ کے کینسر کے خطرات کو بڑھا دیتے ہے جبکہ پیٹ کا کینسر بھی اسی وجہ سے لاحق ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیق میں شامل ہونے والے 52 فیصد افراد ایسے تھے جن کو مسوڑھوں کی بیماری تھی اور اُن کے کینسر سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کم از کم دن میں ایک بار اپنے دانت ضرور صاف کریں۔ ہاوررڈ یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ  مسوڑھوں کی وجہ سے جگر کے کینسر کا خطرہ 52 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دن میں تین بار دانت برش کرنے کا بڑا فائدہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں:  دانتوں کی ساخت سے شخصیت کا اندازہ لگائیں

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ دانت برش نہ کرنے کی وجہ سے مسوڑھے خراب ہوتے ہیں اور پھر اس کی وجہ سےصحت خراب ہوتی ہے۔