سرینگرپٹھان کوٹ شاہراہ پرمندر کی تعمیر کے لیے 500 کنال اراضی مختص سٹیٹ سبجیکٹ قوانین کے خاتمے کے بعد مندروں کی تعمیر بھی شروع ہوگئی ہے

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں مندر کی تعمیر کے لیے 500 کنال اراضی  بھارتی ادارے کو الاٹ کر دی گئی ہے ۔بھارتی  ادارے ٹی ٹی ڈی کو سالانہ دس روپے فی کنال رقم ادا کرنا ہوگی ۔ سری نگر میں جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق  اراضی کی لیز کی مدت 40 سال ہوگی۔کے پی آئی کے مطابق   اس فیصلے سیمقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت اور سٹیٹ سبجیکٹ قوانین کے خاتمے کے بعد مندروں کی تعمیر بھی شروع ہوگئی ہے ۔ یہ مندر سرینگرپٹھان کوٹ شاہراہ پر تعمیر کیا جائے گا۔ بھارتی  ادارے ٹی ٹی ڈی (Tirumala Tirupathi Devasthanams ) کے نام  جموں وکشمیر میں ایک بڑے مندر کی تعمیر کے لیے  500 کنال  اراضی کی لاٹمنٹ کی منظوری لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جموں وکشمیر انتظامی کونسل نے دی ہے۔پرنسپل سکریٹری  شالین کبری کے مطابق  ٹی ٹی ڈی ایک بڑا مندر تعمیر کرے گی جس میں ہندووں کے   لیے، رہائشی،  تعلیمی اور  طبی سہولیات بھی ہوں گی۔ ٹی ٹی ڈی مندروں کی تعمیر کے سلسلے میں ایک بھارتی ادارہ ہے ۔