یہ غلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا: زائرہ وسیم

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی اداکارہ زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اب بھی صورتحال کشیدہ ہے، یہ غلط ہے کہ کشمیر میں سکون ہو چکا ہے۔

Zaira Wasim

@ZairaWasimmm

Well it hasn’t! There’s a false and uneasy semblance of calmness in place of escalating despair & frustration in Kashmir. I’m okay though, Alhumdulillah. https://twitter.com/iamwahabshaikh/status/1224322375145132032 

Wahab Shaikh@iamwahabshaikh

It did @ZairaWasimmm and hope you’re alright! https://twitter.com/ZairaWasimmm/status/1158090971248115712 

671 people are talking about this

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے ایک طویل عرصے بعد ایک پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنے ایک بھارتی مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ الحمد اللہ وہ خیریت سے ہیں مگر کشمیر میں اضطراب اور غیریقینی کی کیفیت برقرارہے۔

Wahab Shaikh@iamwahabshaikh

It did @ZairaWasimmm and hope you’re alright! https://twitter.com/ZairaWasimmm/status/1158090971248115712 

Zaira Wasim

@ZairaWasimmm

This too shall pass! #Kashmir

See Wahab Shaikh’s other Tweets

وہاب شیخ نامی صارف نے زائرہ کے 5 اگست کو کشمیر کے حوالے سے کئے گئے ٹوئٹ کا جواب دیا۔

کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ زائرہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ کشمیر کا استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ وقت بھی گزر جائے گا۔‘

’مذہب کی خاطر بالی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا‘

صارف نے تقریباً 6 ماہ بعد جواب دیتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی اور لکھا کہ مشکل وقت گزر چکا ہے۔

واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے 5 اگست کو ایک ٹوئٹ شیئر کیا تھا جس دن بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کے بعد بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی آئینی و قانونی حیثیت تبدیل کردی گئی تھی۔

 

گزشتہ 182 دنوں سے مقبوضہ وادی بد ترین تشدد اور پر آشوب حالات سے دوچار ہے اور کشمیری  اپنے گھروں، اپنی ریاست اور اپنی ہی جنت میں ایک قیدی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مقبوضہ کشمیر 182روز سے جیل میں تبدیل، پولیس پر دستی بم حملہ، فوج کا وحشیانہ تشدد، متعدد زخمی

مودی سرکار نے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنارکھا ہے۔ مظلوم کشمیری، بھارتی ظلم کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں۔