مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوجیوں نے2018سے 2020تک 850کشمیری شہید کر دیے

سرینگر 10 مارچ : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیرمیں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ تین برس کے دوران 850کشمیری شہید کر دیے ہیں ۔ کشمیر میڈیاسروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ قابض بھارتی فوجیوںنے 2018سے 2010تک اٹھارہ خواتین اور 55کم عمر لڑکوں سمیت 850کشمیری شہید کیے جس میں سے 61نوجوانوں کو دوران اور جعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس نے یہ اعداد وشمار بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کرشن ریڈی کی طرف سے بھارتی ایوان زیریں لوک سبھا میں پیش کی گئی رپورٹ کے جواب میں جاری کیے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 2018اور 2020کے درمیان 750کشمیری مارے گئے ہیں ۔ کے ایم ایس رپورٹ میںمزید کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران 61کشمیری خواتین بیوہ اور 138بچے یتیم ہو گئے جبکہ بھارتی فوجیوں نے 197خواتین کی بے حرمتی کی۔-08