سری نگر میں کرونا وائرس کا بہانا بنا کر شب معراج کی مجالس پر پابندی درگاہ حضرت بل میں شب معراج کی مناسبت سے مجالس کا اہتمام نہیں ہوگا

سری نگر : مقبوضہ کشمیر کی بھارتی انتظامیہ نے  سری نگر میں کرونا وائرس کا بہانا بنا کر شب معراج کی مجالس پر پابندی لگا دی ہے ۔سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کنارے درگاہ حضرت بل میں شب معراج کی مناسبت سے مجالس کا اہتمام نہیں ہوگا۔ درگاہوں اورمزارات کے کام اور امور کے نگران ادارے جموں و کشمیر وقف بورڈ نے  کہا ہے کہ   کرونا وائرس  کے پیش نظر اس دفعہ  مجالس نہیں ہونگی۔ ماضی میں وادی میں معراج النبی کے موقع پر درگاہ حضرت بل میں بڑی تقاریب ہوتی رہی  ہیں جن میں ہزاروں افراد شرکت کرتے رہے ہیں