مقبوضہ کشمیر :دہلی کے زیر کنٹرول” ایس آئی اے “ کے کپواڑہ میں متعدد مقامات پر چھاپے

سرینگر 05 جنوری () بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع کپواڑہ میں گھروں پر چھاپوں کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
”ایس آئی اے“ کے اہلکار بھارتی پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں۔ آخری اطلاعات تک چھاپوں کی کارروائی جاری تھی۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج، پولیس اور ایجنسیاں لوگوں بالخصوص حریت رہنماوں اور کارکنوں کی رہائش گاہوں پر اکثر چھاپے مارتی ہیں تاکہ انہیں ہراساں کیا جا سکے۔