پٹن میں دستی بم دھماکے میں 6 شہری زخمی

 

سرینگر 09 دسمبر :  مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج بارہمولہ ضلع کے پٹن کے علاقے میں دستی بم کے دھماکے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

نامعلوم افراد نے بھارتی فورسز پر دستی بم پھینکا جو ہدف سے محروم رہا اور پٹن کے علاقے سنگھ پورہ میں سڑک پر پھٹا۔ دھماکے میں خاتون سمیت 6 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کے فورا بعد ہی بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے تلاشی شروع کردی۔