ہریانہ: اونچی ذات کے ہندو غنڈوں نے دلتوں کے گھر نذر آتش کر دیے

ہریانہ 12 فروری : بھارتی ریاست ہریانہ میں ہندو انتہا پسندغنڈوںنے دلتوں کے گھر نذر آتش کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہریانہ کے شہر کرنال کے نواحی علاقے پوش گڑھ میں ہندو غنڈوں نے نچلی ذات دلتوں کے ایک درجن کے قریب گھروں اور متعدد موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی۔ متاثر ہ دلتوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ شراب کا کاروبار کرنے والے اونچی ذات کچھ ہندو نوجوان علاقے کے دلت نوجوانوںکو بھی اس کام کے ساتھ وابستہ ہونے کیلئے دباﺅ ڈال رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دلت نوجوانوں نے جب شراب کا کارو بار کرنے سے انکار کیا تو اونچی ذات کے ہندو نوجوانوں نے انکے گھر نذر آتش کر دیے۔