
بھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں وکشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی
سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رکشیت کمار نامی فوجی اہلکار نے ضلع کے علاقے اوڑی میں واقع کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خودکشی کی جس سے جنوری 2007 سے بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 473 ہو گئی ہی.یاد رہے کہ جموں کے علاقے گاجانسو میں گزشتہ روز بھارتی بارڈرسیکورٹی فورس کے اہلکار چکر پانی پرساد تیواری نے خودکشی کر لی تھی۔