ضلع بڈگام میں گولی لگنے سے بھارتی فورسز افسر زخمی ہوگیا

سری نگر : ضلع بڈگام میں گولی لگنے سے بھارتی فورسز افسر زخمی ہوگیا ہے ۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک افسر راجیش کمار  اس وقت زخمی ہوگیا جب  سروس رائفل اتفاقی طور پر چل گئی ۔کے پی آئی  کے مطابق  دائیں پیر میں گولی لگنے سے زخمی سی آر پی ایف افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے ا سے  ری نگر کا 92 بیس آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔