مقبوضہ جموںوکشمیر : بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ایک پائلٹ ہلاک ، دوسراشدید زخمی

سرینگر26جنوری : غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیںبھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میںایک پائلٹ کی ہلاکت اور دوسرے کے شدید زخمی ہونے سے مقبوضہ علاقے میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات ماند پڑ گئی ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کا جدید لائٹ ہیلی کاپٹر دھروو گزشتہ شب جموں و کشمیر میں گر کر تباہ ہوگیاتھاجس سے پائلٹ ہلاک اور ساتھی پائلٹ شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بھارتی ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شامل تھا ۔اس سے قبل کٹھوعہ ڈسٹرکٹ پولیس کے سربراہ ایس ایس پی شیلندر کمار مشرا نے کہاتھاکہ بھارتی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر نے لکھن پورہ کے قریب کریش لینڈنگ کی ہے جس میں ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں ۔جنہیں پٹھانکوٹ میںواقع فوجی ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ یہ واقعہ گزشتہ شب سوا سات بجے پیش آیا۔