مقبوضہ جموں وکشمیراشتہارات میں نمایاں کمی پراخبارا ت کے مالکان کی بھارتی حکومت پر کڑی تنقید

سرینگر26جنوری : غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیرمیںاخبارات کے مالکان نے اشتہارات میں نمایاں کمی پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق متعدد اخبارات کے مالکان نے سرینگر میں ایک میڈیا میں بتایا کہ اس سے قبل محکمہ اطلاعات چار سے پانچ اخبارات کو اشتہارات دیتا تھا اور اب بھارتی حکومت نے اشتہار جاری کرنے کے حوالے سے مبہم حکم جاری کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارتی کومت کو اشتہارات کے اجرا کے بارے میں نئے سرکلر سے متعلق تمام شکوک و شبہات کودورکرنا چاہیے ۔