یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست 09اگست کو سماعت کے لئے مقرر

نئی دہلی 29مئی() دہلی ہائی کورٹ نے ایک جھوٹے مقدمے میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے 09اگست کو اس کی سماعت مقرر کی ہے۔
محمد یاسین ملک کو جو اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، عدالت نے نوٹس جاری کردیاہے۔ دہلی ہائی کورٹ نے کشمیری رہنماکو سزائے موت دینے کی این آئی اے کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔یاسین ملک این آئی اے کی اس درخواست کا جواب دیں گے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک”نایاب ترین کیس”ہے۔ ہائی کورٹ نے سزائے موت پر لاء کمیشن کی سفارشات بھی طلب کر لی ہیں۔