مقبوضہ جموں وکشمیر کی جرآت مندعوام نےبھارتی جبرواستبداد سے چھٹکاراپانے کےلئےاورحق رائے دہی کے اپنے پیدائشی حق کےجوعظیم قربانیاں پیش کی ہیں انہیں رائیگاں نہیں جانےدیاجائےگا : تنظیم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندرخان

اپنے دورے پرآئے ہوئےبرطانیہ میں مقیم کشمیریوں کےحقوق کی تحفظ کی علمبردارتنظیم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین راجہ سکندرخان نےکہامقبوضہ جموں وکشمیر کی جرآت مندعوام نےبھارتی جبرواستبداد سے چھٹکاراپانے کےلئےاورحق رائے دہی کے اپنے پیدائشی حق کےجوعظیم قربانیاں پیش کی ہیں انہیں رائیگاں نہیں جانےدیاجائےگاپاکستان اور آزاد کشمیرکے آفیشل دورےکےدوران میڈیاسے بات کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پرخاص طورپرنیلم اورلیپاوادی کے باسی جنہوں نے اپنی مادروطن کی حفاظت کے لیے بے مثال کردار ادا کیا ہے بھارتی افواج کی طرف سے مسلسل بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات جس میں سول آبادی براہ راست نشانہ بنایاجاتاعوام کاحوصلہ قابل ستائش ہےگلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل نےحکومت پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول کےقریب آبادیوں کے تحفظ کے لیے بنکرزکی تعمیرپر خطیررقم مختص کرنےکےاعلان کو سراہاحکومت پاکستان کی جانب سےدی جانےوالی مالی امدادکاسہرا پاک افوج کےسرہے راجہ سکندرخان نے آزاد کشمیر کے حکومتی ذرائع سےخبر دیتے ہوئےکہایہ بنکرز پاک آرمی کے تعاون سے تعمیر کئیےجائیں گے
بھارتی افواج کا علاقے اور لائن آف کنٹرول کی آبادی پرمسلسل جارحانہ عمل پرمذمت کرتےہوئےگلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے چیئرمین نے بتایا کہ بندوق کےزورپرانڈیاعلاقے کی جغرافیائی پوزیشن تبدیل کرنا چاہتاہےانہوں نےکہابی جے پی کے انتہاپسندوں کوکشمیرمیں بسانےکےلیےبدنام زمانہ منصوبہ سازی میں بھارتی فاشسٹ افواج ملوث ہیں اورطاقت کے بل بوتےپراپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتےہیں انہوں نےکہامقبوضہ کشمیر کے لوگ بے مثال قربانیاں دیتے آرہےہیں اور اپنے قیمتی لہوکوبہاکرتحریک آزادی کی تاریخ کےنئےابواب رقم کررہےہیں راجہ سکندرخان نے نشاندہی کرتےہوئےمقبوضہ جموں وکشمیر کےلوگوں کی طرف اپنے حق رائے دہی کے حصول کےلیےچلائی جانے والی تحریک کو دبانےکےلیےانڈیا نے جبروتشدد کے بازار گرم کیا ہوا ہےچیئرمین راجہ سکندرخان نے اقوام متحدہ کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے عالمی فورمز سے اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ جموں و کشمیر کے سلسلے میں انڈیا کی جانب سے ظلم اور جبر کا فوری نوٹس لیں اورطویل عرصےسے جاری پاکستان اور انڈیاکےدرمیان اس تنازعہ کوحل کرائیں تاکہ علاقہ ایک ممکنہ ایٹمی جنگ سے محفوظ رہے