کراچی ایئرپورٹ پر پستول برآمد ہونے پر مسافر گرفتار

کراچی: ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار ملزم کو ائیر پورٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد یوسف ترکش ائیر لائن کا مسافر تھا جو استنبول جا رہا تھا ، چیکنگ کے دوران اس کے سامان سے ایک پستول اور دس گولیاں ملیں۔ اسے فوری طور پر ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس نے حراست میں لے لیا۔

اے ایس ایف کے افسران نے اپنی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ملزم کو اسلحہ اور ایمونیشن سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ، ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔