
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی یوم جمہوریہ کے پیش نظرپابندیاں مزید سخت پہلے سے بھارتی ریاستی دہشت کا شکار کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ
سرینگر 20جنوری ; بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے پیش نظربند پابندیاں اور حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں جس کی وجہ سے پہلے سے بھارتی ریاستی کا شکار کشمیریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کشمیر کے اطراف و اکناف میں اہم اور حساس علاقوں میں بھارتی فورسز نے ناکے لگادیے ہیں جن پر گاڑیوں اور ان میں سوار مسافسروںکی سخت تلاشی لی جا رہی ہیں ۔ سرینگر اور وادی کے دیگر تمام ضلعی ہیڈکوارٹروں کی طرف جانے والے راستوں پر بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ مقبوضہ وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی بڑی تعداد میں بھارتی فورسز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ وادی کے دور دراز کے علاقوں میں بھی بھارتی فورسز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے۔