خیبر پختونخوا میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا

خیبر پختونخوا میں کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے موسم سرما کے امدادی سامان کی تقسیم کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
کنگ سلمان ریلیف پاکستان کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے سرد ترین علاقوں میں گذشتہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستحق افراد میں سردیوں کے امدادی پیکج کی تقسیم کی گئی ۔ اس پیکج کے تحت شانگلہ، سوات اور چترال کے سرد ترین علاقوں میں جبکہ اسلام آباد کے مضافات میں مستحق گھرانوں میں ریلیف پیکیج تقسیم کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔
پیکیج میں 45100 رضائیاں اور 22550 کٹس تھیں جن میں مردانہ زنانہ گرم شالیں اور بچوں و بڑوں کے لیے گرم ملبوسات شامل تھے جس کی مجموعی لاگت 20 کروڑ روپے سے زائد ہے۔  شاہ سلمان ریلیف پیکیج کی تقسیم  مقامی انتظامیہ کی مشترکہ توسط سے نہایت شفاف طریقے سے تقسیم کیے گئے ان علاقوں کے عوام نے سعودی  حکومت اور کنگ سلمان ریلیف پاکستان  کا شکریہ ادا  کیا۔ یہ سامان این ڈی ایم اے ، صوبائی حکومت اور پاکستانی غیر سرکاری تنظیم کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کی گئیں  اور مجموعی طور پر اس پیکیج سے ایک لاکھ 35ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔