سرینگر جموںشاہراہ کی بندش : مقبوضہ وادی کشمیر میں غذائی اجناس کی شدید قلت ، لوگ پریشان

سرینگر 14جنوری : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں مقبوضہ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سرینگر جموںشاہراہ کی مسلسل بندش کے باعث وادی میں غذائی اشیاءکی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے بازاروں میں سبزیاں غائب ہیں جبکہ راشن مرکز اورڈرگ سٹوں بھی خالی ہوچکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے قابض انتظامیہ کی بے حسی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صورتحا ل یہی رہی تو وادی کشمیر کے لوگ فاقہ کشی کا شکار ہو جائیں گے۔ وادی کے سبھی بازاروں میں سبزیوں کا کئی پر نام و نشان نہیں ۔ ایک سبزی فروش نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سرینگر کی سبزی منڈی خالی پڑی ہوئی ہے اور انکے پاس فروخت کرنے کیلئے کچھ نہیں۔

via kms news