
اسلام آباد (راجہ بشیر عثمانی )امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ سترہ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ہے ساڑھے چارسو لوگ اس عرصہ میں شہید ہوگے
اسلام آباد (راجہ بشیر عثمانی )امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا ہے کہ سترہ ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون ہے ساڑھے چارسو لوگ اس عرصہ میں شہید ہوگے اس قدر قربانیاں دینے کے باوجود کشمیریوں کے قدم ڈگمگاے نہیں ہیں بین الااقوامی سطح پر تحریک کشمیر برطانیہ کے ساتھی کشمیریوں کی اس عظیم جدوجہد کو عالمی محاذ پر اجاگر کرنے میں مصروف ہیں پانچ اگست کے بعد بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک روا رکھا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی بھارت ظلم و بربریت کی انتہا کرچکا ہے کشمیری عوام ١٩٤٧ سے تحریک ازادی کشمیر کو جاری رکھے ہوے پانچ اگست کے بعد پاکستانی ملت نے جس طرح کشمیریوں کے حق میں اواز اٹھائ اس پر ہم پاکستانی ملت کے شکرگزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بزنس فورم آزادکشمیر کے صدر سردار عمران عزیز کی طرف سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی اور جموں وکشمیر فورم فرانس کے صدر نعیم چوہدری کے اعزاز میں دیے گے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے کیا استقالیہ سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی ناہب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیرخان چیرمین جموں کشمیر فورم فرانس نعیم چوہدری الخدمت فاونڈیشن آزاد کشمیر کے صدر ظفر رشید عباسی جموں وکشمیر پیپلز پارٹی کے راہنما ڈاکٹر کلیم تحریک انصاف آزاد کشمیر کے راہنما ارشاد محمود بزنس فورم آزاد کشمیر کے صدر عمران عزیز اور دیگر نے خطاب کیا ڈاکٹر خالد محمود نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بیس کیمپ کے لوگ سیز فار لاہن کے اس پار ہونے والے مظالم کےخلاف ہمیشہ اواز اٹھاتے آے ہیں حکومتوں نے کشمیر کاز سے بے وفائ کی ہے حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے بھارت جارحانہ انداز اختیار کیے ہوے ہے ہمارے حکمران دفاعی پوزیشن اختیار کیے ہوے ہیں حکومت پاکستان کی طرف سے کشمیر پر کوئ جاندار موقف سامنے نہیں ایا سفارتی لحاذ سے ہمارا کردار بے جان رہا ہے او آئ سی نے بھی جس طرح کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا وہ کردار ادا نہ ہوسکا حکمران کبھی گلگت بلتستان جاکر اسے صوبہ بنانے کا اعلان کریں اور کبھی تھینک ٹینکس آزادکشمیر کو پاکستان میں ضم کرنے کی تجاویز دیں یہ ساری باتیں کون کروا رہا ہے ان باتوں سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے یہ باتیں وقتی طور پر اگرچہ سہانے خواب ہیں لیکن اس سے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ وحدت کشمیر اور حق خودارادیت پر کبھی کوئ کمپروماہز نہیں کرسکتا کشمیریوں کے ہاتھوں بھارت کی شکست لکھ دی گی ہے بس ہمیں ہر سطح پر اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مومن کی فراست ایمان سے وابستہ ہے ہم حب عاجلہ میں مبتلہ ہوکر ہمارے اندر ضعف آگیا ہےڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے ہمیں متحدہوکر آگے بڑھا جاے کشمیر کے حوالے سے ہمیں متحد ہوکر ایک کارواں کا اہتمام کرنا چاہیے دنیا میں کسی قوم کو بزور طاقت زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھا جاسکتا تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی و کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے سفارتی محاذ پر گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کےلیے تمام مذموم حربے آزماے ہیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا تحریک ازادی کشمیر کے بین الاقوامی محاذ پر منظم ہوکر جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے تحریک کشمیر برطانیہ عالمی سطح پر مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کےلیے اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے اس حوالے جدوجہد کو تیز تر کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ازادکشمیر مین شاہراہوں پر کشمیر کے حوالے سے پل بورڈز نصب کرے تاکہ باہر سے آنے والوں کو معلوم ہوسکے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں کیا ہورہا ہے ایسے بورڈز لگانے کی ضرورت ہے جسمیں کشمیر کے حالات کی عکاسی ہو بیس کیمپ کے لوگوں کو اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتیں اپنے حصے کا کردار ادا کریں بین الااقوامی محاذ پر اوورسیز کشمیری کشمیر کے حوالے سے کام کریں بیس کیمپ کی حکومت اور تمام سیاسی قیادت کو متحد ومنظم ہوکر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے خدمت خلق کے محاذ پر الخدمت فاونڈیشن کا گرانقدر کردار ہے جس کی ہر کسی نے تحسین کی ہےہمیں اپنے ہیروز کو یاد رکھنا چاہیے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں اور لازوال جدوجہد کے ذریعے آزاد کشمیر کا یہ خطہ آزاد کرایا تھا ہمیں اپنے بزرگوں کی ان قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیےتقریب میں جے آئ یوتھ آزاد کشمیر گلگت بلتستان کے صدر نثار احمد شاہق سیکرٹری جزل بزنس فورم آزاد کشمیر محمد یسین سنیر صحافی راجہ بشیر عثمانی انجینر حماد میر احتشام میر عابد عباسی سمیت بزنس کیمونیٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی
