آزاد کشمیر ، پاکستان اور دنیا بھر میںمقیم کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منایا

مظفر آباد26جنوری : آزاد جموںوکشمیر ، پاکستان اور دنیابھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارت کا یوم جمہوریہ یوم کے سیاہ کے طورپر منایا اور اپنی جدوجہد آزادی کو حق خودارادیت کے حصول تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاسبان حریت جموںوکشمیر کے زیر اہتمام آزاد کشمیرمیں کنڑول لائن کے قریب چکوٹھی میں بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منایا گیا۔ سیاہ پرچم اٹھائے اور سیاہ پٹیاں باندھے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے چکوٹھی مظفر آباد میں بھارت مخالف احتجاجی ریلی میں شرکت۔ مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ ،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، آرمی چیف جنرل منوج نروانے اورجنرل بپن راوت کے پتلے اوربھارتی جھنڈے نظر آتش کئے۔ مظاہرین نے بھارتی حکومت اور قابض افواج کے خلاف شدید نعرے بازی اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے ٹائر جلائے۔ پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیراحمدغزالی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میںجمہوریت نہیں بلکہ وحشت ،ظلم و غنڈہ گردی اور بربریت کا نظام رائج ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کو یہ جان لینا چاہیے کے بھارت کوئی جمہوریملک ک نہیں بلکہ ایک وحشی ریاست ہے جہاں اقلیتوںکو مذہب ، علاقوں اور نسل کی بنیاد پر کچلا جا رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپر منا کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ وہ جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کو ہرگز تسلیم نہیں کرتے اور اپنے حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہدآزادی جاری رکھیں گے۔ دیگر مقررین نے کہاکہ بھارتی فورسز کنٹرول لائن کے پار شہری آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کر کے امن کو تباہ کر رہا ہے ۔ ریلی کے مقررین میں شوکت جاوید میر، زاہدالقمر خان،شاکرالاسلام، جاوید احمد مغل، شبیر احمد عباسی، راجہ قاصد ، ابرار عباسی ،چوہدری محمد ریاض، عظمت حیات کشمیری، طاہر محمدی، محمد ایمل فرزام، ذیشان حیدر ، پیرزادہ سید سلطان ، لیاقت علی رانااورفیصل کشمیری شامل تھے ۔
ادھر گجر پہاڑی ڈیموکریٹک فورم کے چیئرمین چوہدری شاہین اقبال نے ایک بیان میں کہاکہ سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت درحقیقت جمہوریت کے نام پرایک سیاہ دھبہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جب بھارت 26 جنوری کواپنایوم جمہوریہ منایا جاتا ہے توپوری دنیا میںمقیم کشمیری اسے یوم سیاہ کے طورپر مناکر عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوںپر جاری بھارتی مظالم کی طرف مبذول کراتے ہیں۔