پی ٹی اے کا ٹوئٹر انتظامیہ سے غلط معلومات پھیلانے والوے اکاؤنٹس کے خلاف کارروئی کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹوئٹر انتظامیہ سےپاکستان اور اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر انتظامیہ سے کہا ہے کہ مواد کواعتدال پر رکھنے والی ٹیموں کو فوری متحرک کرے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس پلیٹ فارم کو جعلی معلومات پھیلانے کے لئے کسی پروپیگنڈے کے آلے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان ، اس کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بناتے ہوئے غلط اور بے بنیاد معلومات کو پھیلانے کی مہم کے تناظر میں پی ٹی اے نے ٹویٹر انتظامیہ  پر زور دیا ہے کہ وہ اس مہم میں شامل ہینڈل کو موثر انداز میں روکیں۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹی کہانیوں کی تشہیر میں شامل  متعدد اکاؤنٹس اب بھی استثنیٰ کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پی ٹی اے نے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ وہ اس طرح کے اکاؤنٹس کے خلاف اپنی پالیسی کے مطابق فوری کارروائی کرے۔