پنجاب کے سرکاری کالجوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری کالجوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

پنجاب میں  انٹرمیڈیٹ کے لیے 30 نومبر  اور  چار سالہ بی ایس پروگرام میں 15 دسمبر تک داخلہ فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے لیکچرار کی تین ہزار آسامیوں پر نئی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

صوبے میں 11 نئی یونیورسٹیاں اور 83 نئے کالجز بنانے کے لیے 15 ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔